اسلام

یمن، شام، عراق فتح ہوں گے

    حضور اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے یمن و شام و عراق کے فتح ہونے سے برسوں پہلے یہ غیب کی خبر دی تھی کہ یمن فتح کیا جائے گا تو لوگ اپنی سواریوں کو ہنکاتے ہوئے اور اپنے اہل و عیال اور متبعین کو لے کر (مدینہ سے) یمن چلے آئیں گے حالانکہ مدینہ ہی کا قیام ان کے لیے بہتر تھا۔ کاش وہ لوگ اس بات کو جان لیتے۔
    پھر شام فتح کیا جائے گا تو ایک قوم اپنے گھر والوں اور اپنے پیروی کرنے والوں کو لے کر سواریوں کو ہنکاتے ہوئے(مدینہ سے)شام چلی آئے گی حالانکہ مدینہ ہی ان کے لیے بہتر تھا کاش !وہ لوگ اس کو جان لیتے۔ 
    پھر عراق فتح ہوگا تو کچھ لوگ اپنے گھر والوں اور جوان کا کہنا مانیں گے ان سب کو لے کر سواریوں کو ہنکاتے ہوئے (مدینہ سے) عراق آ جائیں گے حالانکہ مدینہ ہی کی سکونت ان کے لیے بہتر تھی کاش! وہ اس کو جان لیتے۔ (1)                 (مسلم جلد ۱ ص ۴۴۵ باب ترغیب الناس فی سکنی المدینہ)
    یمن    ۸ھ؁ میں فتح ہوااور شام و عراق اس کے بعد فتح ہوئے لیکن غیب جاننے والے مخبر صادق صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے برسوں پہلے یہ غیب کی خبریں دے دی تھیں جو حرف بحرف پوری ہوئیں۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!