اسلام

روزہ رکھ کر بھی گناہ توبہ! توبہ!

روزہ رکھ کر بھی گناہ توبہ! توبہ!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خُدا را عَزَّوَجَلَّ ! اپنے حالِ زار پر تَرس کھایئے اور غور فرمایئے! کہ روزہ دار ماہِ رَمَضانُ المُبارَک میں دن کے وَقت کھانا پینا چھوڑدیتا ہے حالانکہ یہ کھانا پینا اِس سے پہلے دِن میں بھی بِالکل جائِز تھا۔پھر خُود ہی سوچ لیجئے کہ جو چیزیں رَمَضان شریف سے پہلے حَلال تھیں وہ بھی جب اِس مُبارَک مہینے کے مُقَدَّس دِنوں میں مَنْع کردی گئیں۔تو جو چیزیں رَمَضانُ الْمُبارَک سے پہلے بھی حرام تھیں ، مَثَلاً جُھوٹ ،غِیبت ،چغلی ، بد گمانی ، گالم گلوچ ،فلمیں ڈِرامے، گانے باجے، بد نگاہی، داڑھی مُنڈانا یا ایک مُٹّھی سے گھٹانا، والِدین کو ستانا، بِلا اجازتِ شَرعی لوگوں کا دل دُکھانا وغیرہ وہ رَمَضانُ المبارَک میں کیوں نہ اور بھی زیادہ حرام ہوجائیں گی؟ روزہ دار جب رَمَضانُ المبارَک میں حلال وطیِّب کھانا پینا چھوڑدیتا ہے،حرام کام کیوں نہ چھوڑے ؟ اب فرمائیے ! جو شخص پاک اور حلال کھانا ،پینا تَو چھوڑ دے لیکن حرام اور جہنَّم میں لے جانے والے کام بدستُور جاری رکھے۔ وہ کس قسم کا روزہ دار ہے؟

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!