اسلام
ہاضِمہ کا مَن بھاتا علاج
کالی مِرچ ، کالا زِیرہ اور نمک باریک پیس کر ایک بوتل میں محفوظ کر لیجئے ، تربوز پرچھڑک کر استِعمال کیجئے۔ اِس طرح تربوز کی لذّت میں بھی اِضافہ ہو جائے گا اوروہ ہاضِمہ کی بہترین دواء ثابِت ہو گا اور بھوک بھی چمک اُٹھے گی۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَيْہ رحمۃُ الرَّحمٰن روایت نَقل کرتے ہیں:” کھانے سے پہلے تربوز کھانا پیٹ کو خوب دھودیتا ہے اور بیماری کوجڑ سے ختم کردیتا ہے۔”
( فتاوٰی رضویہ ج 5 ص 442 )
تربوز کے مکمَّل چھلکے کا یا دھاریاں یا گول دھبّے ہوں تو ان کا سبز رنگ جتنا گہرا ہو گا اُتنا ہی اِن شا ءَ اللہ عزوجل اندر سے لال اور میٹھا نکلے گا۔کہتے ہیں:تربوز پر ہلکا سا ہاتھ مارنے پر مدّھم سی آواز آنا اُس کے عمدہ اور پکّے ہونے کی علامت ہے۔