اسلام

رمضان میں علی الاعلان کھانے کی دُنیوی سزا

رمضان میں علی الاعلان کھانے کی دُنیوی سزا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ؟ رَمَضانُ المبارَک کی تعظیم کے سَبَب ایک آتَش پَرَست کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے نہ صِرْف دَولتِ اِیمان سے نَوازدیا بلکہ اُس کو جنّت کی لازَوال نعمتوں سے بھی مالا مال فرمادیا ۔اِس واقِعہ سے خُصُوصاً ہمارے اُن غافِل اِسلامی بھائیوں کو دَرسِ عِبرت حاصِل کرنا چاہئے جو مسلمان ہونے کے باوُجُود رَمَضانُ المُبارَک کا بِالکل اِحتِرام نہیں کرتے۔اَوَّل تو وہ روزہ نہیں رکھتے، پھر چوری اور سینہ زَوری یُوں کہ روزہ داروں کے سامنے ہی سگریٹ کے کَش لگاتے ، پان چباتے ،حَتّی کہ بَعض تَو اتنے بیباک و بے مُرَوَّت کہ سرِ عام پانی پیتے بلکہ کھانا کھاتے بھی نہیں شرماتے۔ یا د رکھئے ! فُقَہائے کِرام (رَحِمَھُمُ اللہ تعالٰی ) فرماتے ہیں،”جو شَخص رَمَضانُ الْمُبارَک میں دن کے وَقت بِغیر کِسی مَجبوری کے عَلی الْاِعلان جان بُوجھ کر کھائے پئے اُس کو(بادشاہِ اسلام کی طرف سے )قتل کردیا جائے۔”                 (دُرّمُختار مع رَدُّالمُحْتار ج۳ ص۳۹۲)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!