اسلام

شبِ قدر کی دُعا

شبِ قدر کی دُعا

اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا رِوایَت فرماتی ہیں ،مَیں نے اپنے سرتاج،صاحِبِ مِعراج صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ بَابَرَکت میں عَرْض کی،”یا رسولَ اللہ!عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم!اگر مجھے شبِ قَدْر کا عِلْم ہوجائے تو کیا پڑھوں ؟”سرکارِ اَبَدِ قَرار،شفِیْعِ روزِ شُمارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:”اِس طرح دُعا ء ما نگو- :اَللّٰھُمَّ اِنَّکَعَفُوٌّکَرِیْمٌ
  تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی یعنی،اے اللہ عَزَّوَجَلَّ بیشک تُو معاف فرمانے والا ہے اور مُعافی دینے کو پسند بھی کرتا ہے لہٰذا مجھے بھی مُعاف فرمادے۔    (جامع ترمذی ج۵ص۳۰۶حدیث۳۵۲۴)
    میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!کاش !روزانہ رات کو ہم اِس دُعاء کو کم ازکم ایک بار ہی پڑھ لیا کریں کہ کبھی تَو شَبِ قَدْر نصیب ہو جائے گی۔ورنہ کم ازکم ستائیسویں شَب تَو اِس دُعاء کو بارہا پڑھناچاہئے۔اِس کے عِلاوہ بھی ستائیسویں شب کواللہ عَزَّوجَلَّ توفیق دے تَو شبِ بیداری کر کے دُرُود وسلام کی کثرت کیجئے،اجتِماع ذِکر ونَعْت مُیَّسر آئے تَو اُس میں بھی شرکت فرمایئے اور نَوافِل میں وَقْت گُزارنے کی کوشِش کیجئے۔     (رُوْحُ البَیان ج۱۰ص۴۸۰)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!