اسلام
رونق کل اولیاء ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
رونق کل اولیاء ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
رونق کل اولیاء ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔
پیشوائے اصفیاء ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔
۔ آپ ہیں پیروں کے پیراور آپ ہیں روشن ضمیر
۔ آپ شاہِ اتقیاء ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
تھَر تھَراتے ہیں سبھی جنّات تیرے نام سے ۔
ہے ترا وہ دبدبہ ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔
۔ اہل محشر دیکھتے ہی حشر میں یوں بول اٹھے
۔ مرحبا صد مرحبا ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
آپ جیسا پیر ہوتے کیا غرض دَردَر پھروں ۔
آپ سے سب کچھ ملا ،ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔
۔ غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئیے میری مدد کے واسطے
۔ دشمنوں میں ہوں گِھرا ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
دُور ہوں سب آفتیں ہودُور ہر رنج و بلا ۔
بہرِ شاہِ کربلارضی اللہ تعالیٰ عنہياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔
۔ ہے یہی عطّار کی حاجت مدینے میں مرے
۔ ہو کرم بہرِ ضیاء ياغوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ