اسلام

جشنِ ولادت کا چراغاں

جشنِ ولادت کا چراغاں

عرض : میلاد شریف میں جھاڑ (یعنی پنج شاخہ مشعل)،فانوس ۱؎ ، فروش ۲؎ وغیرہ سے زیب وزینت اِسراف ہے یا نہیں ؟
ارشاد : علما فرماتے ہیں :

لَاخَیْرَ فِی الْاِسْرَافِ وَلَا اِسْرَافَ فِی الْخَیْرِ

یعنی اسراف میں کوئی بھلائی نہیں اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنے میں کوئی اسراف نہیں۔ ت

(ملخصاً، تفسیر کشاف، سورۃ الفرقان تحت الایۃ ۶۷، ج۳، ص۲۹۳)

جس شے سے تعظیمِ ذکر شریف مقصود ہو ، ہر گز ممنوع نہیں ہوسکتی ۔

ایک ہزار شمعیں

    اِمام غزالی (علیہ رحمۃ اللہ الوالی) نے اِحیاء ُ العلوم شریف میں سید ابوعلی رود باری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے نقل کیا کہ ایک بندہ صالح نے مجلسِ ذکر شریف ترتیب دی اور اس میں ایک ہزار شمعیں روشن کیں۔ ایک شخص ظاہربین پہنچے اور یہ کیفیت دیکھ کر واپس جانے لگے ۔بانیِ مجلس نے ہاتھ پکڑا اور اندر لے جاکر فرمایا کہ جو شمع مَیں نے غیرِ خدا کے لئے روشن کی ہو وہ بجھا دیجئے۔ کوششیں کی جاتی تھیں اور کوئی شمع ٹھنڈی نہ ہوتی ۔

 ( احیاء علوم الدین، الجز الثانی کتاب اداب الاٰکل، فصل یجمع اٰدابا ۔۔۔۔۔۔الخ ،ص۲۶)

بحوالہ:الملفوظ(ملفوظات اعلیٰ حضرت امام احمدرضاں 

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!