اسلام
ہزار سال کی عبادت سے بہتر
ہزار سال کی عبادت سے بہتر
حضرت سَیِّدُنا شیخ شَرَفُ الدّین اَلْمَعروف بابا بُلبُل شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ، ”اللہ تَبارَکَ وَتَعَالٰی نے مجھے اپنی رَحمت سے اِتنی طا قت بخشی ہے کہ میں بِغیر کھائے پئے اور بِغیر سازو سامان کے اپنی زندَگی گُزار سکتا ہوں۔مگر چُونکہ یہ اُمور مدینے کے سُلطان، رَحمتِ عالمیان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنّت نہیں
ہیں،اِس لئے میں اِن سے بچتا ہوں،میرے نزدیک سُنّت کی پَیروی ہزار سال کی عِبادت سے بِہتر ہے۔”
بَہَرحال تمام تر اَعمال کا حُسن وجمال اِتِّباع سُنّتِ محبوبِ رَبِّ ذُ والْجَلال عَزَّوَجَل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہی میں پنہاں ہے۔