اسلام

منقبت استاد العلماء والسلاطین حضرت الحاج مولانا انوار اللہ فاروقی نواب فضیلت جنگ بہادر نوراللہ مرقدہ‘

منقبت استاد العلماء والسلاطین
حضرت الحاج مولانا انوار اللہ فاروقی نواب فضیلت جنگ بہادر نوراللہ مرقدہ‘

شیدائے رسول کون و مکاں ہیں مولوی انوار اللہ خاں
اصحاب رسالت پر قرباں ہیں مولوی انوار اللہ خاں
پروانۂ روئے شاہِ زمن ہیں لعل یمن ہیں دُر عدن
سرشارِ مئے غوث جیلاں ہیں مولوی انوار اللہ خاں
اطراف جہاں میں تابانی ہے جن کے علوم انور کی
و نیر افلاک عرفاں ہیں مولوی انوار اللہ خاں
پُر نور ہے ان کی ضو سے وطن تلمیذ ہے خود سلطانِ دکن
لاریب وہ استادِ ذیشاں ہیں مولوی انوار اللہ خاں
بخشی ہے خلافت حضرت کو خود شاہِ امداداللہ نے
سلطان مشائخ شیخ زماں ہیں مولوی انوار اللہ خاں
نواب فضیلت جنگ بہادر جن کا خطاب شاہی ہے
وہ مولوی انوار اللہ خاں ہیں مولوی انواراللہ خاں
توصیف ہو صابرؔ کیا ان کی تعریف ہو صابرؔ کیا ان کی
مخدومِ صفِ جن و انساں ہیں مولوی انوار اللہ خاں

(از جناب صابرؔ براری، بہشت مناقب ص 47،مطبوعہ 1993ء)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!