اسلام

سر میں گنج کے چار علاج

(1)روزانہ زَیت(یعنی زیتون شریف کاتیل)سر میں ڈال کر گنج کی خوب مالش کیجئے ،اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس طرح بند شُدہ مَسام کُھل جائیں گے اور بال اُگنے لگیں گے ۔ مگر یہ عمل بَہُت دِنوں تک جاری رکھنا ہو گا(2)سَر میں پیاز کا رس تیل کی طرح ڈالنے سے جُوؤں کا خاتِمہ ہو جاتا ہے نیز بیماری سے جوبال جَھڑ چکے ہوتے ہیں دوبارہ اُگ جاتے ہیں ۔ (اس سے سر میں بدبوہو جائیگی ، اس صورت میں مسجِد کا داخِلہ حرام رہے گا۔ لہٰذا اسلامی بھائی سر اچّھی طرح دھو کر بد بو ختم کر کے مسجِد میں حاضِر ہوں ) (3)داڑھی یا سر کے بال جھڑتے ہوں یاگنج ہو تو آٹھ چمچ زیتون کے گرم کئے ہو ئے تیل میں ایک چمچہ اصلی شہد اور ایک چمچہ باریک پسی ہوئی دار چینی ملالیں پھر جہاں کے بال جھڑتے ہوں وہاں خوب مَسلیں پھر اندازاً پانچ مِنَٹ کے بعد دھولیں یا نہالیں۔ بچاہواتیل دوبارہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ 12دن میں فائدہ نظر آجائیگا،مگر تاحُصولِ شِفاء یہ عمل جاری رکھئے(4)کلونجی پیس کر مہندی میں ملا کر سر میں لگانے سے سر کے بال جھڑنا بند ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!