اسلام

معتکفین کے لیے ضرورت کی اشیاء

معتکفین کے لیے ضرورت کی اشیاء

(۱)یکسُوئی حاصِل کرنے اورحفاظَتِ سامان کیلئے اگرپردہ لگانا ہو تو حسبِ ضَرورت کپڑا (سبزہوتوخوب)ڈوری اوربکسُوئے(سَیفٹی پِنیں) (۲) کَنْزُالْایْماَن شریف (۳) سُوئی دھاگہ (۴)قینچی (۵)تَسبْیح (۶)مِسواک (۷) سُرمہ ،سَلائی(۸)تیل کی شیشی (۹) کنگھا(۱۰) آئینہ (۱۱) عِطْر (۱۲) دو جوڑے کپڑے (۱۳)تَہبْنَد(۱۴)عمِامہ شریف بمع ٹوپی وسَربَند (۱۵)گِلاس(۱۶)رِکابی(۱۷)پیالہ(مِٹّی کا ہوتوخوب ) (۱۸)کَپْ سَاسَر (۱۹)تھرماس(۲۰)دَستَرخوان(۲۱)دانتوں کے خِلال کیلئے تنکے (۲۲) تَولِیہ (۲۳)(غُسل کیلئے اِحتِیاطاً)بالٹی اورڈونگا(۲۴)ہاتھ کا رو مال(۲۵) چُھری (۲۶) قَلَم(۲۷)غیرضَروری باتوں کی عادت نکالنے کی خاطر لکھ کر گفتگو کرنے کیلئے قفل مدینہ کا پَیڈ(۲۸) مُطالَعہ کیلئے فیضانِ سُنّت
اورحسبِ ضَرورت اِسلامی کتابیں(۲۹)مَدَنی اِنعامات کافارم (۳۰)ڈائری (۳۱)جائے استِنجا ء خُشک کرنے کیلئے ضَرورت ہو تو درزی کی بے قیمت کترن یا ٹِشو پیپرز (۳۲) سونے کیلئے چَٹائی ایسی چٹائی کا استِعمال مسجِد میں جائز نہیں جس سے مسجِد میں تنکے جَھڑیں اورکُوڑا ہو (۳۳)ضَر و ر ت ہوتو تکیہ(۳۴) اوڑھنے کیلئے چادر یا کمبل (۳۵) پردے میں پردہ کرنے کیلئے چادر (۳۶)دردِسر،نَزلہ ، بُخاروغیرہ کیلئے ٹِکیاں وغیرہ۔
    مَدَنی مشورہ:اپنی چیزوں پر کوئی نشانی(مَثَلاً ۸ ٭ وغیرہ ) بنالیں تاکہ خَلْط مَلْط ہوجانے کی صُورت میں تَلاشنا آسان ہو۔چادروغیرہ پر نام بلکہ کوئی حَرف بھی نہ لکھیں کہ بے اَدَبی ہوتی رہے گی۔(نشانیوں کے نمونے اِسی باب ” فیضانِ اِعتِکاف ” کے آخِری صَفَحے پرمُلاحَظہ فرمایئے)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!