اسلام

حضرت آمنہ رملیّہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا

    یہ بھی بہت بلند مرتبہ اور باکرامت ولیہ ہیں حضرت بشر حافی رحمۃ اﷲ تعالی علیہ جو بہت بڑے محدث اور صاحب کرامت ولی ہیں ان کی ملاقات کے لئے جایا کرتے تھے ایک مرتبہ حضرت بشر حافی رحمۃ اﷲ تعالی علیہ بیمار ہوگئے تو حضرت آمنہ رملیہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا ان کی بیمار پرسی کے لئے گئیں اتفاق سے اسی وقت حضرت امام احمد رحمۃ اﷲ تعالی علیہ بھی عیادت کے لئے آگئے جب ان کو پتا چلا کہ بی بی آمنہ رملیہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا آئی ہوئی ہیں تو حضرت امام احمد رحمۃ اﷲ تعالی علیہ نے حضرت بشر حافی رحمۃ اﷲ تعالی علیہ سے کہا کہ ان بی بی صاحبہ سے ہمارے حق میں دعا کرایئے چنانچہ حضرت بی بی آمنہ رملیہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے اس طرح دعا مانگی کہ یا اﷲعزوجل! بشرحافی اور احمد بن حنبل کو جہنم کے عذاب سے امان دے۔ حضرت امام احمد بن حنبل رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ اسی رات کو ایک پرچہ آسمان سے ہمارے آگے گرا جس میں بسم اﷲ کے بعد یہ لکھا ہوا تھا کہ ہم نے بشر حافی اور احمد بن حنبل کو دوزخ کے عذاب سے امان دے دی اور ہمارے یہاں ان دونوں کے لئے اور بھی نعمتیں ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!