سب سے بڑھ کر سخی

سب سے بڑھ کر سخی

سَیِّدُناعبد اللہ ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں:”رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم لوگوں میں سب سے بڑھ کر سخی ہیں اور سخاوت کا دریا سب سے زیادہ اس وقت جوش پر ہوتا۔ جب رَمَضان میں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے جبر ئیلِ ا مین عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام ملاقات کے لئے حاضِر ہوتے،جبرئیلِ امین عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام (رَمَضانُ المبارَک کی ) ہر رات میں ملاقات کیلئے حاضِر ہوتے اور رسولِ کریم،رء ُوفٌ رَّحیم علیہ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسلیم ان کے ساتھ قرآنِ عظیم کا دَور فرماتے ۔”پس رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ خیر کے معاملے میں سخاوت فرماتے۔  (صحیح  بخاری ج۱ص۹حدیث۶)
Advertisement
ہاتھ اٹھا کر ایک ٹکڑا اے کریم
                              ہیں سخی کے مال میں حقدار ہم
                                                  (حدائق بخشش شریف)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!