مسائل
عورت کو جب طلاق ہوجائے ۔تو وہ کیا کرے ۔کیا طلاق کے بعد بھی شوہر کے ذمہ عورت کے کچھ حقوق رہتے ہیں ؟
سوال نمبر ۳۳:-عورت کو جب طلاق ہوجائے ۔تو وہ کیا کرے ۔کیا طلاق کے بعد بھی شوہر کے ذمہ عورت کے کچھ حقوق رہتے ہیں ؟
جواب :-عورت کو جب طلاق ہوجائے تو وہ عدت گزارے گی اور شوہر کے ذمہ عدت کے دوران عورت کو رہائش اور خرچہ دینا لازم ہے ۔ عورت اسی مکان میں عدت گزارے گی جس میں طلاق کے وقت شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھی ۔اگر کسی اور جگہ عورت گئی ہوئی تھی تو اطلاع ملتے ہی شوہر کے گھر پہنچ جائے ۔