موزوں اور پٹی پر مسح کرنا
موزوں اور پٹی پر مسح کرنا
(1): اَلمسحُ علی الخُفین
مسح: غَسل(دھونے ) کا عوض ہے۔
خفین: وہ موزے جو عموماً چمڑے کے بنے ہوں اور ٹخنوں تک کو ڈھانپ لیں۔
(2): موزوں پر مسح کرنے کا حکم
مردوں اور عورتوں کے لئے سفرو حضر میں اِس اُمت کی آسانی اور تخفیف کے لئے اِجازت ہے۔
(3): موزوں پر مسح کرنے کی شرائط
(۱): دونوں موزے پاک ہوں۔
(۲): دونوں موزے ٹخنے تک ڈھانپنے والے ہوں۔
(۳): اَلبتہ اگرپاؤں کی چھوٹی تین انگلیوں سے کم مقدار پھٹن ہو تو کوئی حرج نہیں ۔
(۴): دونوں موزے پائو ںپر باندھے بغیر ٹھہرے رہیں یعنی وہ چلتے وقت قدموں سے نہ اُتریں۔
(۵): دونوں موزے پائوں کے اندر پانی داخل ہونے سے روکنے والے ہوں۔
(۶): دونوں موزوں کو پہن کر تقریباً دو کلومیٹر یا نصف گھنٹہ تک چلنا ممکن ہو۔
(۷): دونوں موزے پاکیزگی پر پہنے ہوں ۔
مسئلہ : ہمارے زمانے میں اِستعمال ہونے والی جرابوں پر مسح کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اِن کی وجہ سے پانی پائوں کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔