اسلام

ہماری عمریں تو بہت قلیل ہیں

ہماری عمریں تو بہت قلیل ہیں

حضراتِ صَحَابہ کِرام علیھم الرضوانن ے جب حضرتِ َ شَمْعُون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی عِبادات وجِہادوتکالیف ومَصَائِب کا تَذکِرَہ سُنا تو انہیں حضرتِ شَمعُون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پر بڑا رَشک آیا اور ماہِ نُبُوَّت ، آقائے رَحمت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خِدمتِ بَابَرَکت میں عَرْض کی ، ”یا رسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم !ہمیں تَو بَہُت تھوڑی عُمریں ملی ہیں۔ اِس میں بھی کچھ حِصّہ نیند میں گُزرتا ہے تَو کچھ طَلَبِ مَعَاش میں ، کھانے پکانے میں اور دیگر اُمُورِ دُنیوی میں بھی کچھ وَقت صَرف ہوجاتا ہے۔لہٰذا ہم تَو حضرتِ شَمعُون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی طرح عِبادت کرہی نہیں سکتے ۔ یُوں بَنی اِسرائیل ہم سے عِبادت میں بڑھ جائیں گے ۔ ”
    اُمَّت کے غمخوار آقاصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سُن کر غمگین ہوگئے۔ اُسی وَقت حضرتِ سَیِّدُنا جِبرئیلِ اَمین عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام حاضِر خِدمتِ بَابَرَکت ہوئے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی جانِب سے سُورہ قَدْر پیش کی۔اور تسلّی دے دی گئی کہ پیارے حَبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم رَنجیدہ نہ ہوں ، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اُمَّت کو ہم نے ہر سال میں ایک ایسی رات
عِنایَت فرمادی کہ اگر وہ اُس رات میں میری عِبادت کریں گے تَو حضرتِ شَمْعُون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ہزار ماہ کی عِبادت سے بھی بڑھ جائیں  گے۔             (ماخوذ از تفسِیرِ عزیزی ج۴ص۴۳۴)

آہ ! ہمیں قدر کہاں؟

اللہُ اَکْبَرعَزَّوَجَلَّ! میرے میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! خُدائے رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ اپنے محبوبِ ذیشاں، رَحمتِ عالَمِیان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اُمَّت پر کس قَدْر مہربان ہے اور اُس نے ہم غُلاموں پر ہمارے میٹھے میٹھے آقا نبیِّ آخِرُ الزَّمان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صَدقے کِس قَدَر عظیم الشان اِحسان فرمایا کہ اگر شَبِ قَدْر میں عِبادت کرلیں تو ایک ہزار ماہ سے بھی زیادہ کی عِبادت کا ثواب پالیں۔مگر آہ ! ہمیں شَبِ قَدْر کی قَدْ ر کہاں!ایک صَحَابہ کِرام علیھم الرضوان بھی تو تھے کہ اُن کی حسرت پر ہم سب کو اِتنا بڑا اِنعام بِغیر کسی خواہِش کے مِل گیا۔اُنہوں نے تواِس کی قَدربھی کی مگر ہم ناقَدْروں کو تو عِبادت کی فُرصت ہی نہیں ملتی ۔آہ ! ہر سال مِلنے والے اِس عظیمُ الشّان اِنعام کو ہم غَفلت کی نَذر کردیتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!