مسائل

جھوٹے پانی کے اَحکام

جھوٹے پانی کے اَحکام

[ اَلْاَسْآرْ ]: یہ [ سُؤْرٌ ] کی جمع ہے اور[ سُؤْرٌ ] اُس پانی کو کہتے ہیںجو پینے کے بعدبرتن میں بچ گیا ہو۔
جھوٹے پانی کی چار اَقسام ہیں۔
(۱): طاہر مطہر
ایسا جھوٹا جو پاک ہے اور پاک کرنے والا ہے ، جیسے: اِنسان کا جھوٹا۔
(۲): طاہر مطہر مکروہ
ایسا جھوٹا جو پاک ہے مگر اِس کا اِستعمال مکروہِ تنزیہی ہے، یہ حدث اور نجاست دونوں کو دور کرتا ہے، جیسے: بلی اور گھریلو مرغیوں کا جھوٹا۔
اَلبتہ اِس جھوٹے پانی کے علاوہ کوئی دوسرا پانی نہ پائے جانے کے وقت اِس کا اِستعمال مکروہ نہیں ہوگا۔
(۳): مائِ نجس
ایساجھوٹا جو ناپاک ہو اور اِس کا اِستعمال بہت مجبوری کے بغیر جائز نہیں،جیسے : خنزیر ، کتا ، چیتا، بھیڑیا اور بجھو کا جھوٹا ۔
اِن سب کا جھوٹا اِس لئے ناپاک ہے کیونکہ اِن کا جھوٹا لعاب سے ملا ہوتا ہے اور اِن کا لعاب گوشت سے بنتا ہے اور اِن کا گوشت ناپاک ہے، اِس لئے اِن کا جھوٹا بھی ناپاک ہوا۔
(۴): ماء ِمشکوک

ایسا جھوٹا جس کی پاکی میں شک ہو۔
یہ وہ پانی ہے جس سے گدھے نے پیا ہو اور اُ س کا حکم بیان ہو چکا ہے ۔

جھوٹے پانی کا حکم اِس جدول میں ملاحظہ فرمائیں ۔

جانور
گوشت کا حکم
جھوٹے کا حکم
کیفیت
گھریلو بلی
حرام
پاک ہے ،پاک کرنے والا مگرمکروہ تنزیہی ہے
اِسلئے کہ باربار گھر آنے والیوں میں سے ہے
وہ مرغی جا گھر کے باہر سے کھاتی ہے
حلال
پاک ہے ،پاک کرنے والا مگر مکروہ تنزیہی ہے
مگر جب اِس کے منہ کی پاکی کا یقین ہو تو بلاکراہت پاک ہے
سانپ یا چوہا
حرام
پاک ہے ،پاک کرنے والا مگر مکروہ تنزیہی ہے
اِسلئے کہ باربار گھر آنے والیوں میں سے ہے
وحشی پرندے ،جیسے باز ،چیل ،شکرا
حرام
پاک ہے ،پاک کرنے والا مگر مکروہ تنزیہی ہے
یہ مرغی کے مشابہ ہیں ،پس جب اِن کی چونچ کی پاکیزگی کا یقین ہو تو بلا کراہت پاک ہے

ٖ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ـ

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!