گوشۂ خواتین
دودھ پلانے کا طریقہ
دودھ پلانے کا طریقہ
ماں کوموسمی حالا ت کاخیال رکھتے ہوئے ایسی پوزیشن میں دودھ پلانا چاہیے کہ بچے کی گردن اورسرماں کے بازومیں کہنی کے مقابل ہو اوربچہ نیم دراز حالت میں ہو یعنی نہ سیدھا لیٹا ہو اورنہ ہی بالکل بیٹھا ہو ۔بلکہ درمیانی حالت میں ہونا چاہیے۔ ماں اگر ایک آرام کرسی پر بیٹھی ہو توزیادہ مناسب ہے چونکہ ماں کے لئے سب سے زیادہ آرام دہ پوزیشن یہی ہے اگربچہ بائیں پستان پرہو توبچے کا سرماں کے بائیں بازو پر ہو اورباقی دھڑ بائیں کلائی اورہتھیلی سے سہار ا ہوا ہو ۔ دائیں ہاتھ سے پستان کو سنبھال کر پہلی دو انگلیوں کی مدد سے نپل کی جڑ کے پاس سے پکڑیں اوربچے کے منہ میں دیں۔