اعمال

عورت نے صحیح کہا

عورت نے صحیح کہا

حضرتِ سیدنا عبدُاللّٰہ بن مُصْعَب رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک بار امیر المؤمنین حضرتِ سیدنا عمرِ فاروق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے اِرشاد فرمایا : لَا تَزِیْدُوْا فِیْ مُہُوْرِ النِّسَاءِ عَلٰی اَرْبَعِیْنَ اُوْقِیَۃً، فَمَنْ زَادَ اَلْقَیْتُ الزِّیَادَۃَ فِیْ بَیْتِ الْمَالِیعنی : عورتوں کا حق مہر چالیس اُوقیہسے زیادہ نہ کرو ، جو زیادہ ہوگا میں اسے بیت المال میں ڈال دوں گا ۔ایک عورت بولی : یا امیر المؤمنین !یہ آپ کیا فرما رہے ہیں حالانکہ قرآنِ پاک میں تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ یوں ارشاد فرماتا ہے :
وَ اِنْ اَرَدْتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍۙ-وَّ اٰتَیْتُمْ اِحْدٰىهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَاْخُذُوْا مِنْهُ شَیْــٴًـا ؕ (پ۴، النساء:۲۰)
ترجمہ کنزالایمان : اور اگر تم ایک بی بی کے بدلے دوسری بدلنا چاہواور اُسے ڈھیروں مال دے چکے ہوتو اس میں سے کچھ واپس نہ لو۔
یہ سن کر آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے اِرشاد فرمایا : ’’اِمْرَاَۃٌ اَصَابَتْ وَرَجُلٌ اَخْطَاَ یعنی : عورت نے صحیح کہا اور مرد نے خطاکی ۔‘‘(کنزالعمال، کتاب النکاح ، ۸/ ۲۲۶حدیث:۴۵۷۹۲، الجزء، ۱۶)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!