اعمال

صَحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان کانہایت ادب کیجئے

صَحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان کانہایت ادب کیجئے

صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللّٰہ الھادی فرماتے ہیں : مسلمان کو چاہیے کہ صَحابہ کرام (علیھم الرضوان)کا نہایت ادب رکھے اور دل میں ان کی عقیدت ومحبت کو جگہ دے ۔ان کی محبت حُضُور (صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کی محبت ہے اور جو بد نصیب صَحابہ(علیھم الرضوان)کی شان میں بے ادَبی کے ساتھ زَبان کھولے وہ دشمنِ خدا و رسول ہے ۔مسلمان ایسے شخص کے پاس نہ بیٹھے ۔(سوانح کربلا، ص ۳۱)
میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں :
اہلسنّت کا ہے بَیڑا پار اَصحابِ حُضُور
نَجم ہیں اور ناؤ ہے عِترَت رسولُ اللّٰہ کی
(یعنی اہلسنَّت کا بیڑا پار ہے کیوں کہ صَحابہ کرام عَلَیْھِمُ الرِّضْوان ان کیلئے ستاروں کی مانند اور اہلبیتِ اَطہارعَلَیْھِمُ الرِّضْوان کشتی کی طرح ہیں ۔)

صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان کو اِیذا دینے والے کی سزا

فرمانِ مُصطَفٰے صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے : جس نے میرے صحابہ کو ایذا دی اس نے مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے ایذا دی اس نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کو ایذا دی اور جس نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کو ایذا دی تو قریب ہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسے پکڑے ۔(ترمذی، کتاب المناقب، باب فی من سب اَصحاب النبی صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، ۵/ ۴۶۳، حدیث:۳۸۸۸)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!