اعمال

دنیا سے بے رغبتی کے فضائل

دنیا سے بے رغبتی کے فضائل

امیرالمؤمنین مولا مشکل کُشا سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللّٰہ تعالٰی وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم، نورِ مجسم ، شاہِ بنی آدم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جس نے دنیا سے بے رغبتی اختیار کی ، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاس کو بغیر تعلیم حاصل کئے علم عطا فرماتا ، بغیر ظاہری اسباب کے صحیح راستہ پر چلاتا اور اس کو صاحبِ بصیرت بناکر اس سے جہالت کو دور فرماتا ہے ۔
(الجامع الصغیر، ص۵۲۸حدیث :۸۷۲۵)

دنیا سے بے رغبتی اپنانے کے بارے میں انفرادی کوشش

حضرتِ سیِّدُنا سہل بن سعد رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں : ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا : یارسولَ اللّٰہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم!کسی ایسے کام کے لئے میری راہنمائی فرمائیے جسے میں کروں تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ سے محبت کرے اور لوگ بھی محبت کریں ۔آپ صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : دنیا سے بے رغبت رہو، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تم سے محبت کریگا اور لوگوں کی چیزوں سے بے نیاز رہو ، لوگ تم سے محبت کرنے لگیں گے ۔(مشکاۃالمصابیح، کتاب الرقاق، ۲/ ۲۴۷حدیث:۵۱۸۷)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!