اسلام
اللّٰہ تعالٰی کی محبت کیسے حاصل کی جائے؟
اللّٰہ تعالٰی کی محبت کیسے حاصل کی جائے؟
ایک شخص نے رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضرہوکر عرض کی : یارسولَ اللّٰہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم!مجھے کوئی ایسا
عمل بتائیے ، جسے میں کروں تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّمجھ سے محبت فرمائے اور لوگ بھی مجھ سے محبت کریں ۔ارشاد فرمایا : دنیا سے بے رغبتی اختیار کرلواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تم سے محبت فرمائے گا اور لوگوں کے مال سے بے نیاز ہوجاؤ لوگ تم سے محبت کرنے لگیں گے ۔(ابن ماجہ ، کتاب الزھد ، باب الزھد فی الدنیا ، ۴/ ۴۲۲ ، حدیث : ۴۱۰۲)