اعمال

والدین کے آداب اور اولاد کے آداب

والدین کے آداب

(بیٹے کوچاہے کہ) والدین کی بات توجہ سے سنے، ماں باپ جب کھڑے ہوں تو تعظیماً اُن کے لئے کھڑا ہوجائے،جب وہ کسی کام کا حکم دیں تو فوراً بجا لائے، ان دونوں کے کھانے پینے کاانتظام وانصرام کرے اورنرم دلی سے ان کے لئے عاجزی کا بازو بچھائے، وہ اگر کوئی بات باربار کہیں تو اُن سے اُکتانہ جائے،ان کے ساتھ بھلائی کرے تو ان پراحسان نہ جتلائے، وہ کوئی کام کہیں تواُسے پوراکرنے میں کسی قسم کی شرط نہ لگائے، اُن کی طرف حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھے اورنہ ہی کسی معاملے میں ان کی نافرمانی کرے۔

اولاد کے آداب

(والدکوچاہے کہ)نیکی واحسان میں اولاد کی مدد کرے اور انہیں طاقت سے زیادہ بھلائی کا پابند نہ کرے ، ان کی پریشانی وتنگ دستی کے وقت ان سے کسی چیزکامطالبہ نہ کرے،انہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت وفرمانبرداری سے منع نہ کرے اور ان کی تربیت وپرورش کرنے پر اُن پراحسان نہ جتلائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!