اعمال
عیدکے آداب
عیدکے آداب
(عیدکے آداب یہ ہیں)عیدکی رات عبادت میں گزارے ،عیدکے دن صبح سویرے غسل کرے،بدن کی پاکیزگی کاخوب اہتمام کرے ،خوشبولگائے، تکبیرات کی پاپندی کرے ، ذکر الٰہی عَزَّوَجَلَّ کی کثرت کرے ،عاجزی و انکساری کی عادت بنائے، تکبیرات کی زیادتی کے ساتھ ساتھ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پاکی وحمد بھی بیان کرے، نمازکے بعدخطبۂ عیدسننے کے لئے خاموشی اختیارکرے، اگر عید الفطر ہو تو کچھ کھاکرنمازِعیدکے جائے،ایک راستے سے جائے اوردوسرے سے واپس آئے،اس خوف سے واپس آئے کہ نہ جانے میری نمازقبول بھی ہوئی ہے یا نہیں۔