اسلام

شوگر کے 8علاج

(1) وَ قُلۡ رَّبِّ اَدْخِلْنِیۡ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیۡ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلۡ لِّیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ سُلْطٰنًا نَّصِیۡرًا ﴿۸۰﴾ (پ15بنی اسرائیل80)
روزانہ صبح و شام اوپر دی ہوئی آیتِ مبارَکہ تین بار (اول آخرایک بار دُرود شریف ) پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیجئے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ شوگر سے نَجات ملے گی(تا حُصُولِ شِفاء)(2) ایک کپ کلو نجی ، ایک کپ رائی، آدھا کپ انارکا سُوکھا چِھلکااور آدھا کپ پت(پاپڑی) ملا کر پیس لیجئے۔ اس پر سات بارسورۃُ الفاتِحہ (اوَّل آخِر ایک ایک بار دُرودشریف) پڑھ کر دم کر دیجئے اور30 روز تک بِلا ناغہ روزانہ نَہارمُنہ (یعنی ناشتہ سے قبل یا روزہ ہو تو افطار کے وقت خالی پیٹ )آدھا چمَّچ استعمال کیجئے ۔ پرہیز بھی جاری رکھئے ایک ہفتہ کے بعد شوگر ٹیسٹ کروا لیجئےاِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِفاقہ (کمی )پائیں گے(3) خشک سونف اور خشک آملہ ھم وزن پیس کر باریک چھان کر اس پر 313 بار دُرودِ پاک پڑھ کر دم کرکے رکھ لیجئے اور اندازاً چھ چھ ماشہ(6 گرام)تا حُصولِ شِفاء روزانہ صبح وشام تازہ یا مٹکے کے پانی سے استِعمال کیجئے۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے شوگر کم کرنے کا بہترین عِلاج پائیں گے(4) روزانہ ایک عدد سدا بہار پھول(سفید)نَہا ر مُنہ کھا لیجئے (5) ایک کِلو سُوکھے کریلے پیس کر رکھ لیجئے۔ روزانہ صبح نَہا ر منہ چوتھائی چَمَّچ، پانی کے ساتھ استِعمال کیجئے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم کا نظارہ فرمایئے (مدت علاج کم از کم 92 دن)(6)کریلے کے پاؤڈر کے بجائے اگر روزانہ صبح وشام کریلے کا رَس ایک ایک چمَّچ پی لیں تب بھی اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ شوگر کی بیماری میں حیرت انگیز طور پر فائدہ ہو گا ۔ اس کے ساتھ اگر کھانا کم کھائیں گے تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
شوگر کے مرض کے ساتھ ساتھ ضِمناً موٹاپے کا علاج بھی ہوتاچلاجائے گا (7) پِسے ہوئے کالے چنے اورجَوشریف کی روٹی روزانہ کھایئے یا بُھنے ہوئے چنے کھا لیجئے ، براؤن خُبز(یعنی براؤن روٹی)یا براؤن بریڈ( یہ دونوں بیکری سے مل سکتے ہیں ) استِعمال کیجئے۔مگرکوئی سی بھی غذا زیادہ مقدار میں مت کھایئے کہ شوگر بڑھنے کا خطرہ رہے گا(8) بڑی الائچی کے اندر سے دانے نکال کر (تا حُصُولِ شِفاء) روزانہ صبح و شام پانچ پانچ دانے چبا کر نگل لیجئے اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ بَہُت فائدہ ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!