اسلام

خونی بواسیرکے 4 علاج

 (1)6 ماہ تک روزانہ تین انجیر اور اتنے ہی وَزْن کا ادرک کا مُربّہ نہار منہ کھایئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بواسیر میں فائدہ ہو جائے گا( 2)اَنجیر کے ٹکڑے کر کے مُناسِب مقدار میں دودھ کے اندر پکا لیجئے اور ٹھنڈا کر کے سوتے وقت کھا لیجئے ۔ یہ خونی بواسیر کا مُجرَّب (مُ۔جَر۔رَبْ یعنی تجربہ شدہ)علاج ہے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ خون بند ہو جائیگا۔ تا حُصولِ شِفا جاری رکھئے اگر مستقل استِعمال کریں تب بھی اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔اَنجیر کی تعداد کم زیادہ بھی کر سکتے ہیں (3)انار کا چِھلکاسُکھا کر باریک پیس کر بوتل میں محفوظ کر لیجئے اورصبح و شام چھ ماشہ(یعنی تقریباً 6 گرام)تازہ پانی سے نگل لیجئے، اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ خونی بواسیر دُرُست ہوجائے گی( 4)نیم کے درخت سے جو پکی ہوئی”نِبولیاں”گر پڑتی ہیں وہ روزانہ12عدد چِھلکا اُتار کر کھا لیا کریں ،مسلسل کھاتے رہنے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بواسیر میں فائدہ ہو گا اور خون بھی صاف ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!