اسلاممقاصد الاسلام

گناہ میں دو جہتیں ہیں :

گناہ میں دو جہتیں ہیں :

 

یہاں یہ بات بھی معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ گناہ میں دو جہتیں ہو تی ہیں : ایک’’ معصیت ‘‘یعنی نا فرمانی کہ خداے تعالیٰ نے کسی کام کے کرنے کا حکم فرمایا ہو مثلاً نماز ،روزہ ، حج ،زکوۃ ،صبر ، شکر وغیرہ اور وہ نہ کریں یا کسی کام سے منع فرمایا ہے

جسیے شراب پینے ، حرام کھانے اور زنا و ظلم وغیرہ کرنے سے منع فرمایا ہے ،ایسے کام کریں ۔یہ دونوں صورتیں یعنی مامو ر کام کا نہ کرنا اور ممنوع کاکرنا معصیت ہیں ۔
اور دوسر ی جہت ’’حق ‘‘کی ہے ،مثلاً عبادت حق اللہ ہے او رزکاۃ میں مال سے حق الٰہی متعلق ہو جا تا ہے ۔اور کسی کامال ناجائز طریقہ سے لینے میں معصیت یہ ہے کہ حق تعالیٰ نے اس سے منع فر مایا ،او رچونکہ وہ مال کسی شخص کا ہے بندہ کا حق اس سے متعلق ہے ۔علیٰ ہذا القیاس ’’حقُ اللہ ‘‘یا ’’حق الناس ‘‘ گناہوں کے کرنے میں ضرور متاثر ہو تا ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!