اسلامواقعات

گیارھویں صدی ہجری تک کے چند سیرت نگار

گیارھویں صدی ہجری تک کے چند سیرت نگار

وہ عاشقانِ رسول جو سیرت نویسی کی بدولت آسمانِ عزت وعظمت میں ستاروں کی طرح چمکتے اورچمنستان شہرت میں پھولوں کی طرح مہکتے ہیں ان خوش نصیب عالموں کی فہرست اتنی طویل ہے کہ ان کا حصروشمار ہماری طاقت واقتدار سے باہر ہے۔ جن محدثین، مؤرخین اور مفسرین نے کثیر تعداد میں سیرت کی کتب پر کام کیا ہے ان سب کو تو یہاں ذِکر نہیں کیا جاسکتا مگر پھر بھی چند سیر کی کتب کے مصنفین کا ذکر ’’ ذِکْرُ الصَّالِحِیْنَ کَفَّارَۃٌ ‘‘ (نیکوں کا ذکر گناہوں کا کفارہ ہے) کی نیت سے کیا جاتا ہے۔ دورِ تابعین سے گیارہویں صدی تک چند مقتدر محدثین ومصنفین سیرت کے اَسماءے گرامی ملاحظہ فرمائیے۔ گیارہویں صدی کے بعد والے مصنفین کے ناموں اور ان کی کتب کو ہم نے اس فہرست میں ا س لئے جگہ نہیں دی کہ یہ لوگ درحقیقت اگلے مصنفین ہی کے خوشہ چین وفیض یافتہ ہیں :
٭…حضرت عُروَہ بن زُبیر تابِعی (مُتَوفّٰی ۹۲ھ )
٭…حضرت عامِر بن شَراحِیْل امام شَعْبی (مُتَوفّٰی ۱۰۴ھ)
٭…حضرت اَبان بن امیر المؤمنین حضرت عُثمان (مُتَوفّٰی ۱۰۵ھ)
٭…حضرت وَہَب بن مُنَــبِّہ یَمَنی (مُتَوفّٰی ۱۱۰ھ)
٭…حضر ت عاصِم بن عُمَر بن قَتادہ (مُتَوفّٰی ۱۲۰ھ)
٭…حضرت شُرَحْبِیْل بن سَعْد (مُتَوفّٰی ۱۲۳ھ)
٭…حضرت محمد بن شِہاب زُہری (مُتَوفّٰی ۱۲۴ھ)
٭…حضرت اسمٰعیل بن عبدالرحمن سُدِّی (مُتَوفّٰی ۱۲۷ھ)
٭…حضرت عبداللّٰہ بن ابوبکر بن حَزْم (مُتَوفّٰی ۱۳۵ ھ)
٭…حضرت موسیٰ بن عُقْبَہ (صاحب المَغازی) (مُتَوفّٰی ۱۴۱ھ)
٭…حضرت مَعْمَر بن راشِد (مُتَوفّٰی ۱۵۰ھ)
٭…حضرت محمد بن اسحاق (صاحب المَغازی) (مُتَوفّٰی۱۵۰ھ)
٭…حضرت زِیاد بَــکائی (مُتَوفّٰی ۱۸۳ھ)
٭…حضرت محمد بن عُمَر وَاقِدی (صاحب المَغازی) (مُتَوفّٰی ۲۰۷ھ)
٭…حضرت محمد بن سَعْد (صاحب الطَبَقات) (مُتَوفّٰی ۲۳۰ھ)
٭…حضرت ابوعبداللّٰہ محمد بن اسمٰعیل بُخاری (مصنف بخاری شریف) (مُتَوفّٰی ۲۵۶ ھ)
٭…حضرت مُسْلِم بن حَجَّاج قُشَیْرِی (مصنف مسلم شریف) (مُتَوفّٰی ۲۶۱ ھ)

٭…حضرت ابو محمد عبد اللّٰہ بن مسلم بن قُتَیْبَہ (مُتَوفّٰی ۲۶۷ ھ)
٭…حضرت ابو داود سُلَیْمان بن اَشْعَث سَجِسْتَانی صاحِبُ السُّنَن (مُتَوفّٰی ۲۷۵ ھ)
٭…حضرت ابو عیسیٰ محمد بن عیسیٰ تِرْمِذی (مصنف جامع ترمذی) (مُتَوفّٰی ۲۷۹ ھ)
٭…حضرت ابو عبد اللّٰہ محمد یَزِیْد بن ما جہ قَزْوِیْنِی (صاحب السنن) (مُتَوفّٰی ۲۷۳ ھ)
٭…حضرت ابو عبدالرحمن احمد بن شُعَیْب نسائی (مصنف سُنَن نسائی) (مُتَوفّٰی ۳۰۳ ھ)
٭…حضرت محمد بن جَرِیر طَبَری (صاحب التاریخ) (مُتَوفّٰی ۳۱۰ ھ)
٭…حضرت حافظ عبدالغَنِی بن سعید امام النَسَب (مُتَوفّٰی ۳۳۲ ھ)
٭…حضرت ابو نُعَیم احمد بن عبداللّٰہ (صاحب الحِلْیَہ) (مُتَوفّٰی ۴۳۰ ھ)
٭…حضرت ابوبکر احمد بن حُسَین بَیْہَقِی (مُتَوفّٰی ۴۵۸ ھ)
٭…حضرت شیخ الاسلام ابو عمر حافظ ابن عبدالبَر (مُتَوفّٰی ۴۶۳ ھ)
٭…حضرت علامہ قاضی عِیاض (صاحب الشفائ) (مُتَوفّٰی ۵۴۴ ھ)
٭…حضرت عبدالرحمن بن عبداللّٰہ سُہَیلی (صاحِبُ الرَّوْضُ الْاُ ُنف) (مُتَوفّٰی ۵۸۱ ھ)
٭…حضرت علامہ عبدالرحمن ابن الجَوزی (صاحب شرف المصطفٰی) (مُتَوفّٰی ۵۹۷ ھ)
٭…حضرت امام شَرْفُ الدِّیْن عبدالمؤمن دِمْیَاطِی (صاحب سیرت دمیاطی) (مُتَوفّٰی ۷۰۵ ھ)
٭…حضرت ابن س ید الناس بصری (صاحب عُیُون الاَثَر) (مُتَوفّٰی ۷۳۴ ھ)
٭…حضرت حافظ علاء الدین مغلطائی (صاحب الاشارۃ الی سیرۃ المصطفیٰ ) (مُتَوفّٰی ۷۶۲ ھ)
٭…حضرت علامہ ابن حَجَر عَسْقَلانی (شارح بخاری) (مُتَوفّٰی ۸۵۲ ھ)
٭…حضرت علامہ بَدْرُالدِّیْن محمود عَیْنی (شارح بخاری) (مُتَوفّٰی ۸۵۵ ھ)
٭…حضرت ابو الحَسَن علی بن عبداللّٰہ بن احمد سَمْہُودی (صاحب وَفائُ الوَفاء) (مُتَوفّٰی ۹۱۱ھ)
٭…حضرت محمد بن یوسف صالحی (صاحب السیرۃ الشامیہ) (مُتَوفّٰی ۹۴۲ ھ)
٭…حضرت علی بن بُرہان الدین (صاحب السیرۃ الحَلْبِیَہ) (مُتَوفّٰی ۱۰۴۴ ھ)
٭…حضرت احمد بن محمد بن ابوبکر قَسْطَلانی (صاحب مَواہِب لَدُنیہ) (مُتَوفّٰی ۹۲۳ ھ)
٭…حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی (صاحب مدارج النبوت) (مُتَوفّٰی ۱۰۵۲ ھ) (سیرتِ مصطفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم ، ص۳۶)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!