اعمال

گھرمیں داخلے کی اجازت کے آداب اور راستے میں بیٹھنے کے آداب

گھرمیں داخلے کی اجازت کے آداب

(گھرمیں داخل ہونے والے کوچاہے کہ ) دیوارکی جانب ہوکرچلے، دروازے کے سامنے کھڑانہ ہو، دروازہ کھٹکھٹانے سے پہلے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی تسبیح وتحمید کرے اور اس کے بعد سلام کرے، گھر میں موجود لوگوں کی باتیں نہ سنے، سلام کرنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت طلب کرے پس اگر اجازت مل جائے توٹھیک ورنہ واپس لوٹ آئے، وہاں کھڑا نہ رہے،اور” اَنَا یعنی میں” نہ کہے بلکہ اپنانام بتائے تاکہ صاحبِ خانہ اس کو پہچان لے۔

راستے میں بیٹھنے کے آداب

(راستے میں بیٹھنے والے کو چاہے کہ)نگاہیں جھکا کر بیٹھے، مظلوم کی مددکرے،ستم رسیدہ وحسرت زدہ کی فریادرسی کرے،ضعیف وکمزورکی مدد کرے، راستہ بھولے ہوئے کی راہنمائی کرے،سلام کا جواب دے،سوال کرنے والے کوکچھ نہ کچھ عطا کرے، اِدھر اُدھر متوجہ نہ ہو، لطافت وشفقت کے ساتھ نیکی کاحکم دے اوربرائی سے منع کرے، اگرکسی کو گناہوں پر اصرار کرنے والاپائے تواسے ڈرائے اوراس پرسختی کرے (یعنی بقدرِ استطاعت اسے روکنے کی کوشش کرے)،بغیر دلیل کے کسی چغل خورکی باتوں پردھیان دے نہ کسی کی ٹوہ
میں پڑے اور لوگوں کے بارے میں اچھاگمان ر کھے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!