اسلاماعمالمسائل

مکروہِ تحریمی کسے کہتے ہیں

مکروہِ تحریمی کسے کہتے ہیں

مسئلہ۱۳: بے ضرورت کھکھار نکالنا (1 ) ، قصداً جماہی لینا مکروہِ تحریمی ہے۔ اگر جماہی خود آئے تو حر َج نہیں مگر روکنا مستحب ہے اگر روکے سے نہ رُکے تو ہونٹ دانتوں میں دبائے اور اس پر بھی نہ رُکے تو ہاتھ منہ پر رکھ لے قیام میں داہنا ہاتھ رکھے اور باقی حالتوں میں بایاں ۔
مسئلہ۱۴: صرف پائجامہ یا تہبند پہن کر نماز پڑھی اور کرتا یا چادر موجود ہے تو نماز مکروہِ تحریمی ہے اور جو دوسرا کپڑا نہیں تو معاف ہے۔
مسئلہ۱۵: کسی آنے والے کی خاطر نماز کو طول دینا مکروہِ تحریمی ہے اور اگر جماعت پا جانے کے خیال سے ایک دو تسبیح کے برابر طول دیا تو کراہت نہیں ۔ ( عالمگیری)
مسئلہ۱۶: قبر کا سامنے ہونا جب کہ کوئی چیز بیچ میں حائل نہ ہو تو مکروہِ تحریمی ہے۔
(درمختار، عالمگیری)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!