زکٰوۃفرض علوم

پہننے والے زیورات پر زکٰوۃ کا کیا حکم ہے؟ سونے چاندی کے برتنوں کا استعمال کرنا کیسا؟ جہیز کی زکٰوۃ کا کیا حکم ہے؟ اور بیوی کے زیور کی زکٰوۃ کا کیا حکم ہے؟

سوال: پہننے والے زیورات پر زکٰوۃ کا کیا حکم ہے اور سونے چاندی کے زیورات اور برتنوں کی زکٰوۃ کا کیا حکم ہے؟🌹»»»»»»»»𖣔
جواب: پہننے کے زیورات پر بھی زکٰوۃ فرض ہو گی۔
اگر سونے چاندی کے زیورات یا برتنوں وغیرہ کی زکٰوۃ روپوں میں دیں تو اصل سونے یا چاندی کی قیمت لیں گے۔(فتاویٰ امجدیہ)🌸»»»»»❀

سوال: سونے چاندی کے برتنوں کا استعمال کرنا کیسا؟🌻🦚
جواب:۞☜︎︎︎سونے چاندی کے برتن میں کھانا پینا اور ان کی پیالیوں سے تیل لگانا ،یا ان کے عطر دان سے عطر لگانا یا ان کی انگیٹھی سے بخور کرنا (یعنی دھونی لینا) منع ہے اور یہ ممانعت مرد و عورت دونوں کے لیے ہے۔(بہارِ شریعت)
🎆༄༄༄🟡༄༄༄🎆

سوال: جہیز کی زکٰوۃ کا کیا حکم ہے؟ اور بیوی کے زیور کی زکٰوۃ کا کیا حکم ہے؟🌸
جواب:👈🏻 جہیز چونکہ عورت کی ملک ہوتا ہے لہذا فرض ہونے کی صورت میں اس کی زکٰوۃ بھی عورت کو دینا ہو گی۔
👈🏻 اگر شوہر نے بیوی کو زیور بنوا کر دیا ہو تو اگر وہ زیور بیوی کی ملکیت میں دے چکا ہے تو زکٰوۃ بیوی ادا کرے گی ، اور اگر محض پہننے کے لیے دیا ہے اور مالک شوہر ہی ہے تو شوہر زکٰوۃ ادا کرے گا۔(فتاویٰ رضویہ)
🟪▪️🟨▪️🟥▪️🟩▪️🟧

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!