اعمال

نیند کے آداب

نیند کے آداب

(سونے والے کوچاہے کہ) سونے سے پہلے وضو کرے اور دائیں کروٹ پر سوئے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرتا رہے(۱) یہاں تک کہ اسے نیند آجائے۔ جب سو کر اٹھے توبیدارہونے کی دعا پڑھے(۲) اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد بجا لا ئے ۔

1۔۔۔۔۔۔امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں کہ میں نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور، دو جہاں کے تاجور، سلطان بحر وبر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو منبر پر فرماتے
ہوئے سنا: ”جو شخص ہرنماز کے بعد”آیۃ الکرسی” پڑھے اسے جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا کوئی چیز نہیں روکتی،اور جوکوئی رات کوسوتے وقت اسے پڑھے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے، اس کے گھر اور آس پاس کے گھروں کومحفوظ فرمادے گا۔” (شعب الایمان، الحدیث ۲۳۹۵، ج۲، ص۴۵۷)
2۔۔۔۔۔۔سو کر اٹھنے کی دعایہ ہے : ”اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَا تَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْر۔”
(بہارِشریعت،حصہ۱۶،مطبوعہ مکتبۃ المد ینہ باب المد ینہ”کراچی” )

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!