اعمال
مکۂ مکرمہ زَادَہَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا کے آداب
مکۂ مکرمہ زَادَہَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا کے آداب
(مکۂ مکرمہ زَادَہَااللہُ شَرَفًا وَّ تَعْظِیْمًا میں داخل ہونے والے کوچاہے کہ ) ادب وتعظیم کے ساتھ
حرم میں داخل ہو، حسرت بھری نگاہوں سے مکۂ مکرمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا کو دیکھے،
مسجدِ حرام کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھے، تکبیروتہلیل(یعنی اَللہُ اَکْبَر اور لَااِلٰہَ اِلَّااللہ) کہتے ہوئے
بیت اللہ شریف پر نظر ڈالے ،تسلسل کے ساتھ طوافِ کعبہ وعمرہ کرے،بیت اللہ شریف کی
عظمت وحرمت کو پیشِ نظررکھتے ہوئے اس میں داخل ہو اورداخل ہونے کے بعد لگاتار توبہ کرتا رہے۔