اسلامواقعات

مسجد سے محبت کی فضیلت

مسجد سے محبت کی فضیلت

حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسلَّم کا فرمانِ اُلفت نشان ہے: ’’ جو مسجد سے الفت (محبت) رکھتا ہے اللّٰہ تعالٰی اس سے الفت رکھتا ہے۔ ‘‘ (المعجم الاوسط للطبرانی، الحدیث: ۶۳۸۳، ج۴، ص۴۰۰)
حضرت علامہ عبد الرؤف مناوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس کی شرح میں لکھتے ہیں : مسجد سے الفت اس طرح ہے کہ رضائے الٰہی کیلئے اس میں اعتکاف، نماز، ذکر اللّٰہ اور شرعی مسائل سیکھنے سیکھانے کیلئے بیٹھے رہنے کی عادت بنانا ہے۔ اور اللّٰہ تعالٰی کا اس بندے سے محبت کرنا اس طرح ہے کہ اللّٰہ تعالٰیاس کو اپنے سایۂ رحمت میں جگہ عطا فرماتااور اس کو اپنی حفاظت میں داخل کرتا ہے ۔ (فیض القدیر شرح الجامع الصغیر، تحت الحدیث: ۸۵۲۴، ج۶، ص۱۱۲)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!