Uncategorized

قبر میں پوچھے جانے والے سوالات

🔖قبر میں تین سوال

🔳 1_ مَنْ رَبُّکَ (تیرا رب کون ہے؟)

🔳 2_ مَنْ نَبِيُّكَ (تیرا نبی کون ہے؟)

🔳 3_ مَا دِیْنُکَ (تیرا دین کیا ہے؟)

❗قبر میں ہر مسلمان، کافر، مشرک، منافق سے یہ 3 سوال ہونگے

🔳 4_ کامیاب ہونے والے سے فرشتے پوچھیں گے تم کو جواب کیسے معلوم ہوا؟ ناکام ہونے والوں سے فرشتے ناکامی کی وجہ پوچھیں گے؟

❓سوال۔ تیرا رب کون ہے؟

🔸جواب۔ میرا رب اللہ ہے، جس نے ساری زندگی واقعی اللہ کو ہی اپنا الہ اور معبود سمجھا ہو گا وہ ہی کہہ سکے گا اللہ میرا رب ہے

🔸جس نے دنیا میں اللہ کی ایک نہ مانی ہو گی وہ اس سوال کاجواب نہیں دے سکے گا

❓ سوال۔ تیرا نبی کون ہے؟

🔸 جواب۔ میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اس مختصر اور آسان سوال کا جواب انسان کی ساری عملی زندگی کے ساتھ ہے
🔸 جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق نماز، روزہ، حج، زکوہ، صدقہ، اٹھنے، بیٹھنے، سونے، جاگنے اور تمام معاملات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ہو گی، وہ کہے گا میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں

🔸 جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق عمل نہیں کیا ہو گا وہ اس سوال کا جواب نہیں دے سکے گا

❓ سوال۔ تیرا دین کون سا ہے؟

🔸جواب۔ میرا دین اسلام ہے، اس سوال کا جواب وہی دے گا جس کی ساری زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزری ہو گی

🔸 عربی زبان میں دین کا بہت وسیع مفہوم ہے، انسان جس طریقہ پر زندگی بسر کرتا ہے وہی اس کا دین کہلاتا ہے

🔸 جس نے دین اسلام کے مطابق زندگی نہیں گزاری ہو گی، جس نے یہودیوں، عیسائیوں اور ہندوؤں کے طریقے کے مطابق زندگی گزاری ہو گی وہ اس سوال کا جواب نہیں دے سکے گا

🔸 ان سوالوں کا جواب وہی شخص دے سکے گا جس کی ساری زندگی ان سوالوں کے جواب کے مطابق عمل کرتے گزری ہو گی

🔸قبر کے امتحان میں کامیابی کی شرط عقیدہ توحید ہے

🔳 چوتھا سوال
🔹 قبر میں تین سوالوں کے بعد چوتھا سوال بھی ہو گا کامیاب خوش نصیبوں اور ناکام بدنصیبوں سے بھی

❓سوال۔ کامیاب ہونے والوں سے فرشتے پوچھیں گے، ہمارے سوالوں کا جواب تمہیں کیسے معلوم ہوا؟

🔸 جواب۔ مومن کہے گا، میں نے اللہ کی کتاب پڑھی، اس پر ایمان لایا اور اس کی تصدیق کی یعنی (قرآن و حدیث) کے مطابق میں نے زندگی گزاری

❓سوال۔ ناکام ہونے والے بدنصیبوں سے فرشتے پوچھیں گے، تم کیوں جواب نہیں دے پائے؟

🔸 جواب۔ وہ کہے گا میں نے نہ جانا، نہ پڑھا ( یعنی قرآن) اور اس کو فرشتے ہتھوڑے ماریں گے اور وہ بری طرح چیخے گا اور اس کی آواز جن و انس کےعلاوہ ساری مخلوق سنے گی

❗مومن اور کافر سے کئے گئے چوتھے سوال سے 4 باتیں معلوم ہوتی ہیں

🔹 1_ قرآن مجید ہی وہ کتاب ہے جو ہمیں منکر نکیر کے تینوں سوالوں کا ٹھیک ٹھیک جواب دینے کے لئے کافی ہے

🔹 2_ قبر کے امتحان میں وہی کامیاب ہو گا جو قرآن پر ایمان لایا، اس کو پڑھا، سمجھا اور اس پر عمل کیا

🔹 3_ مرنے کے بعد کافر اور مشرک پر سب سے پہلے جو فرد جرم عائد کی جائے گی وہ یہ ہو گی کہ تم نے قرآن مجید پڑھنے اور جاننے کی کوشش کیوں نہیں کی؟

🔹 4_ قرآن نہ پڑھنے والوں کے دماغ پر ہتھوڑے مارے جائیں گے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دماغ اللہ نے قرآن مجید کو پڑھنے اور سمجھنے کے لئے دیا ہے، اس دماغ کے صحیح استعمال نہ کرنے کی وجہ سے یہ سزا کافر کو دی جائے گی

ان چار نکات سے پتہ چلتا ہے قرآن و حدیث کے مطابق زندگی گزارنا قبر میں کامیابی کی دلیل ہے

❗ارشاد باری تعالیٰ ہے

🔸جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ (دنیا میں) گمراہ ہو گا اور نہ ( آخرت میں) مصیبت (یعنی عذاب) میں مبتلا ہو گا(سورہ طہ/ آیت 123)

🔸جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا اس کے لئے نہ خوف ہو گا نہ وہ غم کھائیں گے(سورۃ البقرہ /آیت 38)

🔹 ان آیات سے معلوم ہوتا ہے قبر اور آخرت میں کامیابی قرآن پر عمل کرنے سے ملے گی اور ناکامی قرآن کے مطابق زندگی نہ گزارنے کی وجہ سے ملے گی

🔹 اللہ ہم سب کو قرآن و حدیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ان سوالات کا جواب دنیا میں تیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!