اعمال

فاسق کی صحبت سے بچو

فاسق کی صحبت سے بچو

حضرتِ سیِّدُنا حَسَن بن احمد کاتب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ کا فرمان ہے : فاسِق وفاجر لوگوں کی صحبت ایک بیماری ہے اور اِس کی دوا اُن سے دوری اختیار کرنا ہے ۔ (المستطرف ، ۱/۲۴۸)

 میرے دوست کو مجھ سے مانگنا پڑا

ایک شخص اپنے دوست کے گھر گیا اور دروازہ کھٹکھٹایا۔دوست نے باہر نکل کر حاجت دریافت کی تو اس نے کہا کہ مجھ پر اتنا اتنا قرض ہے ۔دوست نے گھر کے اندر جاکر اسے اتنی رقم لادی جو اس پر قرض تھی اور پھر گھر کے اندر جاکر رونے لگا۔اس کی زوجہ نے کہا کہ اگر اس کی ضرورت کو پورا کرنا آپ پر گراں تھا تو پھر کوئی عُذر کیوں نہیں کردیا؟جواب دیا : میں اس لئے رورہا ہوں کہ میں نے اپنے دوست کی خبر گیری نہیں کی یہاں تک کہ اسے میرے دروازے پر آکر مانگنا پڑا ۔(المستطرف، ۱/۲۷۵)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!