اسلامواقعات

فاحشہ عورت کے عشق میں مبتلاء نوجوان کی توبہ

فاحشہ عورت کے عشق میں مبتلاء نوجوان کی توبہ

مروی ہے کہ بنی اسرائیل میں دو دوست تھے ۔یہ دونوں ایک پہاڑ پر اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہا کرتے تھے ۔ایک مرتبہ ان میں سے ایک شہر میں کچھ خریدنے آیا تو اس کی نگاہ ایک فاحشہ عورت پر پڑ گئی اور وہ اس کے عشق میں گرفتار ہو گیااور اس کی مجلس اختیار کر لی۔جب کچھ روز گزر گئے اور وہ واپس نہ آیا تو دوسرا دوست اسے تلاش کرتا ہوا شہر میں پہنچا،معلومات کرنے پر اس کے بارے میں سب کچھ جان گیا۔
یہ اس سے ملنے پہنچا تو عاشق دوست نے شرمندہ ہو کر کہا کہ ”میں تو تجھے جانتاہی نہیں ۔”اس نے اس کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ، ”پیارے بھائی!دل کو اس کام میں مشغول نہ کر،میرے دل میں جس قدر شفقت آج پیدا ہوئی ہے پہلے کبھی نہ ہوئی تھی۔”یہ کہہ کر اسے اپنے سینے سے لگا لیا۔گناہ گار دوست نے جب اس کی طرف سے محبت کایہ مظاہرہ دیکھا تو جان لیا کہ ”میں اس کی نگاہوں سے گرا نہیں ہوں ۔” پس فوراً طوائف کی محفل سے اٹھا ،توبہ کی اور اس کے ساتھ واپس آ گیا۔

(کیمیائے سعادت،رکن دوم ۔ درمعاملات اصل چہارم ، پیدا کردن حقوق دوستی ، ج ۱ ، ص ۳۸۱)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!