اسلام
عمر بن عبدالعزیزرضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کفن کی قیمت
عمر بن عبدالعزیزرضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کفن کی قیمت
منقول ہے کہ جب حضرت سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیماری بڑھ گئی تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسلمہ بن عبدالملک کو حکم فرمایا: ”میرے مال میں سے دو دینار لے کر میرے لئے کفن خرید لاؤ۔” اُس نے عرض کی :”اے امیر المؤمنین! آپ جیسی قد آور شخصیت کا کفن دو دینار میں نہیں مل سکتا۔” تو ارشاد فرمایا:”اے مسلمہ! اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھ سے راضی ہوا تو اس کم قیمت کفن کو اس سے بہتر سے بدل دے گااور اگر ناراض ہوا تو یہ آگ کا ایند ھن بن جائے گا۔”
منقول ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کچے دھاگے سے بُنے ہوئے کپڑے کا کفن پہنایاگیا۔ ایک قول کے مطابق وہ یَمَنی چادر کا تھا اورآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مقبرہ سر زمینِ حُمص، دَیرِ سَمْعان میں ہے۔