اسلامواقعات

عشرۂ مبشرہ

عشرۂ مبشرہ

 

یوں توحضور رحمۃ للعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اپنے بہت سے صحابیوں رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو مختلف اوقات میں جنت کی بشارت دی اوردنیا ہی میں ان کے جنتی ہونے کااعلان فرمادیامگردس ایسے جلیل القدر اورخوش نصیب صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہیں جن کو آ پ نے مسجد نبوی کے منبر شریف پر کھڑے ہوکرایک ساتھ ان کا نام لے کر جنتی ہونے کی خوش خبری سنائی ۔ تاریخ میں ان خوش نصیبوں کا لقب ”عشرہ مبشرہ ”ہے جن کی مبارک فہرست یہ ہے :

(۱)حضرت ابو بکرصدیق

(۲)حضرت عمر فاروق
(۳)حضرت عثمان غنی

(۴)حضرت علی مرتضیٰ

(۵)حضرت طلحہ بن عبیداللہ

(۶)حضرت زبیر بن العوام
(۷)حضرت عبدالرحمن بن عوف

(۸)حضرت سعد بن ابی وقاص
(۹)حضرت سعید بن زید

(۱۰)حضرت ابو عبیدہ بن الجراح (1)
(رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)

(ترمذی ج۲،ص۲۱۶،مناقب عبدالرحمن بن عوف)

ہم سب سے پہلے ان دس جنتی صحابیوں رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی چند کرامتوں کا تذکرہ تحریرکرتے ہیں۔ اس کے بعد دوسرے صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی کرامتیں بھی تحریر کی جائیں گی اور اصحاب کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی کرامتوں کے ساتھ ساتھ ان چند مقدس خواتین اسلام کی کرامات بھی پیش کی جائیں گی جو شرف صحابیت سے سرفراز ہوکر ساری دنیا کی مومنات صالحات میں ”صحابیات” رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے معزز خطاب کے ساتھ ممتاز ہیں تاکہ اہل ایمان پر اس حقیقت کا آفتاب عالم تاب طلوع ہوجائے کہ فیضان نبوت کے انواروبرکات اور آفتاب رسالت کی تجلیات سے صرف مردوں ہی کا طبقہ مستفیض ومستنیرنہیں ہوا بلکہ صنف نازک کی پردہ نشین خواتین پر بھی آفتابِ نبوت کی نورانی شعاعیں اس طرح جلوہ ریز ہوئیں کہ وہ بھی مردوں کے دوش بدوش مظہر کمالات وصاحب کرامات ہوگئیں۔ اللہ اکبر!سچ ہے کہ ؎

ظلمت کو ان کے نور نے کافور کردیا
جس پر نگاہ ڈالی اسے نور کردیا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!