اعمال
عالِم دین کے آداب
عالِم دین کے آداب
(عالم کوچاہے کہ) علم وعمل کولازم جانے، ہمیشہ باوقار رہے، تکبرکرنے سے بچے اورمتکبرانہ انداز میں دعانہ کرے،علم سیکھنے والے پرنرمی کرے،بڑائی جتانے والے کے ساتھ بردباری سے پیش آئے، کند ذہن کو مسئلہ اچھی طرح سمجھائے، (مسئلہ معلوم نہ ہونے کی صورت میں ) اسلاف کے قول” لَااَدْرِی یعنی میں نہیں جانتا”سے برکت حاصل کرے، جب کوئی سوال کرے تو اس کے اخلاص کی وجہ سے اپنی پوری کوشش سے اس کے سوال کے جواب میں گفتگو کانچوڑ پیش کرے اور تکلف میں نہ پڑے، دلیل کو توجہ سے سنے اور (درست ہونے کی صورت میں) اسے قبول کرے اگرچہ مد ِمقابل(یعنی مخالف) کی طرف سے ہو۔