اسلام

شب بیداری کا فائدہ اور یہ خوشبوئیں کیسی ہیں ؟

یہ خوشبوئیں کیسی ہیں ؟

حضرتِ سیِّدُنا امام ابنِ ابی الدُّنیا رَحمۃُ اللّٰہِ تعالٰی علیہ نے حضرتِ سیِّدُنامُغِیرہ بن حَبیب رَحمۃُ اللّٰہِ تعالٰی علیہ سے روایت کی کہ ایک قَبْر سے خوشبوئیں آتی تھیں ۔کسی نے صاحبِ قبر کو خواب میں دیکھ کر اُن سے پوچھا : یہ خوشبوئیں کیسی ہیں ؟جواب دیا : تلاوتِ قرآن اور روزے کی ۔(موسوعۃ لابن ابی الدنیا، ۱/ ۳۰۵حدیث:۲۸۷، ملتقطاً)

شب بیداری کا فائدہ

حضرتِ سیدناجابر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں : میں نے نبی کریمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّمکو فرماتے سنا کہ رات میں ایک گھڑی ہے اگر کوئی مسلمان اللّٰہ عَزَّوَجَلَّسے اس گھڑی میں دنیا و آخرت کی بھلائی مانگے رب تعالیٰ اسے دیتا ہے اور یہ گھڑی ہر رات میں ہے ۔(مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین وقصرھا، باب فی اللیل ساعۃ، ص۳۸۰، حدیث:۷۵۷)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!