اسلام

روئے زمین کا سب سے بڑا عالم:

روئے زمین کا سب سے بڑا عالم:

حضرت سیِّدُنا ابوزکریا رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، میں نے حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو یہ فرماتے سنا: ”جب ہم مکہ میں مقیم تھے تومجھے میری پھوپھی نے بتایا کہ میں نے آج رات ایک خواب دیکھا ہے۔ میں نے کہا: ”سنائیے، کیا خواب ہے؟”تو انہوں نے فرمایا:”میں نے فلاں کو یہ کہتے سنا کہ آج رات اہلِ زمین کا سب سے بڑا عالم فوت ہو گیا ہے۔”جب ہم نے حساب لگایا تو وہ حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے انتقال کا دن تھا۔”

(حلیۃ الاولیاء، مالک بن انس، الحدیث ۸۹۳۴، ج۶، ص۳۶0۔ترتیب المدارک وتقریب المسالک، باب ذکر وفاۃ مالک،ج۱،ص۷۸)

حضرت سیِّدُنا یونس بن عبد الاعلیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، میں نے حضرت سیِّدُنا بشر بن بکر علیہ رحمۃاللہ الاکبر کو یہ فرماتے سناکہ میں نے حضرت سیِّدُنا امام اوزاعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو علماء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے ایک گروہ کے ساتھ جنت میں دیکھ کر پوچھا: ”حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہاں ہیں؟” تو انہوں نے بتایا:”ان کے درجات بہت بلند ہیں۔”میں نے پوچھا: ”وہ کیسے ؟” جواب ملا :” اُن کی سچائی کی بدولت ۔”

(التمھید لابن عبد البر،مقدمۃ المصنف،باب ذکر عیون من اخبار مالک وذکر فضل موطئہ،ج۱،ص۵۶)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!