اعتکاففرض علوم

رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کس دن اور کس وقت شروع کیا جائے ،اور کس وقت مکمل ہو گا؟ کیا یہ اعتکاف ایسی مسجد میں کیا جا سکتا ہے جہاں جمعہ کی نماز ادا نہ کی جاتی ہو؟

سوال: رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کس دن اور کس وقت شروع کیا جائے گا؟🌳
جواب: اس اعتکاف کے لیے ضروری ہے کہ رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ کو (بیسویں روزے) غروب آفتاب سے پہلے پہلے مسجد کے اندر اعتکاف کی نیت کے ساتھ موجود ہوں۔(فیضانِ رمضان)❥❣️

سوال: رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کس دن اور کس وقت مکمل ہو گا؟
جواب: اگر 29 رمضان المبارک کو عیدالفطر کا چاند نظر آگیا تو چاند کے نظر آنے کے بعد یہ اعتکاف مکمل ہو جائے گا ، اور اگر 29 رمضان المبارک کو چاند نظر نہ آیا تو پھر 30 رمضان المبارک کے غروب آفتاب کے بعد یہ اعتکاف مکمل ہو جائے گا۔(بہار شریعت)
🌸🍃🌼🍃🌹🍃🌻🍃🌺🍃💐

سوال: کیا سنتِ اعتکاف ایسی مساجد میں ہو سکتا ہے کہ جہاں پر جمعہ کی نماز ادا نہ کی جاتی ہو۔؟
جواب: جی ہاں! سنتِ اعتکاف ایسی مساجد میں ہو سکتا ہے جہاں جمعہ کی نماز ادا نہ کی جاتی ہو کیونکہ سنتِ اعتکاف کے لیے جامع مسجد ہونا شرط نہیں ہے۔(درمختار)🌸🍃🌼🍃🌹🍃

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!