دنیا سے بے رغبتی دل وجان کوراحت بخشتی ہے
دنیا سے بے رغبتی دل وجان کوراحت بخشتی ہے
حضرتِ سیِّدُنا ابوہر یر ہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک،
صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّمنے فرمایا : اَلزُّھْدُ فِی الدُّنْیَا یُرِیْحُ الْقَلْبَ وَالْجَسَدَیعنی دنیاسے بے رغبتی دل وجان کوراحت بخشتی ہے ۔(مجمع الزوائد، کتاب الزھد، باب ماجاء فی الزھد فی الدنیا، ۱۰/ ۵۰۹، حدیث:۱۸۰۵۸)
برائی اور بھلائی کے گھروں کی چابیاں
حضرتِ سیِّدُنا فُضَیل رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہفرماتے ہیں : تمام برائیاں ایک ہی گھر میں رکھ دی گئی ہیں اور اس گھر کی چابی دنیا کی محبت ہے جب کہ تمام بھلائیاں بھی ایک ہی گھر میں رکھ دی گئی ہیں اور اس گھر کی چابی دنیا سے بے رغبتی ہے ۔(منہاج القاصدین، ربع المنجیات، کتاب الفقر والزہد، ۳/ ۱۲۱۵)
دنیا کی پیدائش کا مقصد
حضرتِ سیِّدُنا یوسُف بن اَسباط عَلَیْہِ رَحمَۃُاللّٰہ الغفّارفرماتے ہیں : دنیا اس لئے پیدا نہیں کی گئی کہ اس کے متعلق غور و خوض کیا جائے ، بلکہ اس لئے پیدا کی گئی ہے تاکہ اس کے ذریعے آخرت کی فکر اور اس کی تیاری کی جائے ۔(منہاج القاصدین، ربع المنجیات، کتاب التفکر، ۳/ ۱۳۹۳)