حقوق ذوجین ،شوہر کے حقوق ،پارٹ 4
🔵 حقوقِ ذوجین🔵
☜︎︎︎ (شوہر کے حقوق)🌹🍃
💜رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! میں نے دوزخ کو دیکھا تو وہاں عورتوں کی تعداد بہت ذیادہ تھی اور وہ کفر کرتی ہیں۔ لوگوں نے عرض کیا وہ اللہ کا کفر کرتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ! نہیں اپنے شوہر کا اور احسان نہیں مانتیں۔ اگر تم ایک عورت کے ساتھ ساری ذندگی احسان کرو پھر کوئی بات وہ تم میں دیکھے (جسے وہ ناپسند کرتی ہو) تو کہنے لگتی ہے کہ میں نے تجھ سے کبھی بھلائی نہیں پائی۔”(صحیح بخاری ، حدیث 28)
💛[▓▓▓▓❤️▓▓▓▓]💚
🔶💦بناؤ سنگھار عورت کا حق ہے ، اسلام عورت کو تاکید کرتا ہے کہ وہ ساری زیب و زینت اور رعنائی صرف اپنے شریکِ حیات کے لیے کرے۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو تاکید فرمائی:
"جب دور دراز کے سفر سے واپس آؤ تو اچانک گھر میں نہ چلے جایا کرو بلکہ اپنی عورتوں کو اتنا موقع دیا کرو کہ وہ بناؤ سنگار کر کے تمہارا استقبال کریں۔”(شوہر اور بیوی کے حقوق)
📚💜شریعت کا حکم ہے کہ عورت کو شوہر کے لیے خوب زیب و زینت کرنا چاہیے اس صورت میں اس کو زینت کرنے سے ثواب ملتا ہے ، شوہر کی محبت حاصل کرنے کے لیے بیوی شوہر سے مسکرا کر بولے۔ آج کل عورتوں کی یہ حالت ہے کہ شوہر کے سامنے تو میلی کچیلی رہتی ہیں اور جب کہیں برادری میں جاتی ہیں تو سر سے پاؤ تک آراستہ ہوتی ہیں۔ افسوس ! جس جگہ زینت کا حکم تھا وہاں لاپرواہی اور جہاں ممانعت ہے وہاں اہتمام کیا جاتا ہے۔ جب شوہر زینت اختیار کرنے کو کہے تو دُلہن کو خراب و خستہ رہنے کا کیا حق ہے۔ (از شوہر اور بیوی کے حقوق)💕🌴
📙✒️عورت کا اپنے شوہر کے لیے زیب و زینت اختیار کرنا اور خوشبو لگانا آپس میں محبت پیدا کرنے کے لیے بہت ضروری ہے ، خاوند کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خوشبو کا استعمال جائز ہے۔ مگر عورت کو چاہیے کہ وہ خوشبو لگا کر بازاروں میں نہ گھومتی پھرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : "جو عورت عطر لگا کر لوگوں کے درمیان سے گزرتی ہے وہ بدکار اور آوارہ قسم کی عورت ہے ، اور اس شان سے وہی عورت نکل سکتی ہے جو اپنی عصمت و عفت کو کھو چکی ہو اور عصمت دری سے رغبت رکھتی ہو۔”(ترمذی)*💜⭐