حقوق ذوجین ،بیوی کے حقوق ،پارٹ 2
❤️حقوقِ ذوجین❤️
☜︎︎︎ (بیوی کے حقوق)🌻
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! ایک دینار تم نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا اور ایک دینار تم نے اپنے غلام پر خرچ کیا اور ایک دینار تم نے مسکین پر خرچ کیا اور ایک دینار تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا اور جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا اس کا ثواب سب سے ذیادہے۔” (صحیح مسلم)🕋
🕌🌺حضرت سعد بن ابی وقاس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا ! تم اللہ کی رضا کو پانے کے لیے جو بھی خرچ کرو گے اس کا ثواب ملے گا حتٰی کہ بیوی کے منہ میں جو لقمہ ڈالو گے اس کا ثواب بھی پاؤ گے۔”(صحیح بخار)
📙✒️رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! جس کی دو بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے ایک کو دوسری پر ترجیح دیتا ہو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے جسم کا ایک حصہ ڈھلکا ہوا ہو گا۔”(سنن ابن ماجہ ، حدیث 1969)
🌺❀⃝🌸❀⃝🌹❀⃝🌻❀⃝🌼❀⃝