حضرت قتادہ بن ملحان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کرامت
چہرہ آئینہ بن گیا
حیان بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کابیان ہے کہ حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے حضرت قتادہ بن ملحان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہرے پر ایک مرتبہ اپنا دست مبارک پھیرا ۔ اس کے بعد ان کو یہ کرامت مل گئی کہ یہ بہت ہی بوڑھے ہوچکے تھے اوران کے بدن کے ہر حصے پر ضعیفی کے آثار نمودار تھے لیکن ان کے چہرے پر بدستور جوانی کا جمال باقی تھا اوران کا چہرہ اس قدر چمکتا تھا کہ میں ان کی وفات کے وقت ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس وقت ایک عورت ان کے سامنے سے گزری اس وقت میں نے اس عورت کا عکس ان کے چہرے میں اس طرح دیکھ لیا گویا میں آئینہ میں اسکا چہر ہ دیکھ رہا ہوں۔ (2)
(اصابہ،ج۳،ص۲۲۵)