اسلام

جہنم سے نجات کی بشارت :

جہنم سے نجات کی بشارت :

حضرت سیِّدُنا ابن قاسم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مرضِ وصال میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر تھے۔ حضرت سیِّدُناابنِ دراوردی حاضر ہوئے اور عر ض کی :”اے ابو عبداللہ ! گذشتہ رات میں نے ایک خواب دیکھا ہے، کیا آپ سننا پسند فرمائیں گے؟ ”آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:”سنائیے ۔” تو انہوں نے خواب بیان کرتے ہوئے کہا:”میں نے سفید لباس میں ملبوس ایک آدمی دیکھا جو آسمان سے اُترا۔اس کے ہاتھ میں ایک ایسا رجسٹر تھا جو زمین وآسمان کے درمیان پھیلا ہوا تھا۔اس نے تین مرتبہ کہا: ”ھٰذَا بَرَاءَ ۃٌ لِمَالِکٍ مِّنَ النَّارِ یعنی یہ حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے دوزخ سے براءَ ت نامہ ہے۔” ابھی یہ گفتگو چل ہی رہی تھی کہ خلیفہ کا قاصد حاضر ہوکرعرض گزار ہوا: ”اے ابو عبداللہ !مسجد ِ نبوی شریف زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّتَعًظِیْمًا کے مؤذن نے گذشتہ رات ایک خواب دیکھا ہے جو میں نے اس سے سناہے۔ چنانچہ ، اس نے بھی پہلے خواب کی مثل خواب سنایا۔” اس پرحضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:”اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی حقیقی مدد گار ہے، وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!