اسلاماعمال

جنگی تیاریوں سے متعلق ہدایات :

جنگی تیاریوں سے متعلق ہدایات :

جنگی تیاری کیلئے حضور پُرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی ہدایا ت ملاحظہ فرمائیں :
(1)… حضرت عقبہ بن عامر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ، تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ( اس آیت)’’ وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ ‘‘ اور ان کے لئے تیار رکھو جو قوت تم سے بن پڑ ے ۔ (کی تفسیر میں ) فرمایا : ’’خبردار وہ قوت تیر اندازی ہے ، خبردار وہ قوت تیر اندازی ہے ، خبردار وہ قوت تیر اندازی ہے ۔ (مسلم، کتاب الامارة، باب فضل الرمی والحث علیه… الخ، ص۱۰۶۱، الحدیث : ۱۶۷(۱۹۱۷))
(2)… حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے ، حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ’’مشرکین سے ، اپنے مال، ہاتھ اور زبان سے جہاد کرو (یعنی دینِ حق کی اشاعت میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہو جاؤ) ۔ (نسائی، کتاب الجهاد، باب وجوب الجهاد، ص۵۰۳، الحدیث : ۳۰۹۳)
(3)…حضرت عقبہ بن عامر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ، سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ ایک تیر کے بدلے تین افراد کو جنت میں داخل فرمائے گا (۱) ثواب کی نیت سے تیر بنانے والے کو (۲) تیر پھینکنے والے کو (۳) تیر پکڑوانے والے کو ۔ اور تیر اندازی اور گھڑ سواری میں مقابلہ کیا کرو، تمہارا تیر اندازی میں مقابلہ کرنا شَہسواری میں مقابلہ کرنے سے زیادہ مجھے پسند ہے اور جو تیر اندازی سیکھنے کے بعد اس سے غفلت کرتے ہوئے چھوڑ دے تو اس نے ایک نعمت کو گنوا دیا ۔ (ابو داؤد، کتاب الجهاد، باب فی الرمی، ۳ / ۱۹، الحدیث : ۲۵۱۳)
(4)… حضرت عمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اہلِ شام کو خط لکھا کہ اپنی اولاد کو تیراکی اور گھڑ سواری سکھاؤ ۔ (در منثور، الانفال، تحت الاٰية : ۶۰، ۴ / ۸۶)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!