بہترین لوگ وہ ہیں جو پاک دامن رہتے ہیں
بہترین لوگ وہ ہیں جو پاک دامن رہتے ہیں
خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : خِیَارُاُ مَّتِیْ اَ لَّذِیْنَ یَعِفُّوْنَ اِذَا اٰتَاہُمُ اللّٰہُ مِنَ البَلاَئِ شَیْأً یعنی میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں جب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کو آزمائش میں مبتلا فرماتا ہے تو وہ پاک دامن رہتے ہیں ، حاضرین نے عرض کی : وَاَیُّ الْبَلَائِ؟وہ کونسی آزمائش ہے ؟ رسولِ اکرم ، نُورِمُجَسَّم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا : ھوالْعِشْقُوہ
آزمائش عشق ہے ۔(جامع الاحادیث ، ۴/ ۳۱۴ ، حدیث : ۱۱۸۴۶)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نیک بننے پاک دامنی اختیار کرنے کے لئے اچھی صحبت اختیار کرنا بہت ضروری ہے ، نگاہوں کی حفاظت ، خیالات کی پاکیزگی ہمیں بُرے کاموں سے بچائے رکھتی ہیں ۔ہمیں اپنا وقت اور صلاحیتیں تعمیری مقاصد کے لئے استعمال کرنی چاہئیں ، اسی میں ہماری بھلائی ہے ، اگر ہم کرنے کے کاموں میں لگ جائیں گے تواِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نہ کرنے کے کاموں سے بچیں رہیں گے ، حضرت ِ علامہ عبد الرء ُوف مناوی علیہ رحمۃ اللّٰہ الھادی نقل فرماتے ہیں کہ ’’ عشق کی بیماری فراغت سے لگتی ہے ۔‘‘(فیض القدیر ، ۶/ ۳۷۵ ، تحت الحدیث : ۹۲۸۰)